عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،آزاد کشمیر حکومت سڑکوں کے انفراسٹکچر کو بہتر بنا رہی ہے،سردار مسعودخان

منگل 7 اگست 2018 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہیکہ عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آزاد کشمیر حکومت سڑکوں کے انفراسٹکچر کو بہتر بنا رہی ہے ۔ اس سے آزاد کشمیر میں ٹورازم کو فروغ ملے گا ۔موجودہ حکومت لوگوں کو تعلیم اور صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولیتں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے راولاکوٹ حلقہ 04 سے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں سردار ریاض روشن اور صدر (PML-N ( حلقہ 04سردار عاشق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جنہوں نے صدر سے آج جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ دونوں راہنمائوں نے صدر گرامی کی طرف سے کی جانے والی حالیہ سیاسی ایڈجسٹمنس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فیصلوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے اپنے حلقے کے مسائل سے صدر گرامی کو تفصیلاً آگاہ کیا جس میں سڑکیں ٹائیں میں ماڈل سائنس کالج کا قیام ، طبی مراکز کے قیام اور ان کی اپرگریڈیشن کے مطالبات شامل تھے ۔ دونوں رہنمائوں نے صدر گرامی کو بنگوائیں ، پاچھیوٹ ، ٹائیں ، حلقہ 04 دورے کی دعوت دی ۔ جو صدر آزاد کشمیر نے قبول کر لی ۔دونوں رہنمائوں نے صدر گرامی کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اُجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں صدر گرامی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل نہیں جاتا و ہ اپنی جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

آرٹیکل 35 A کی مجوزہ منسوخی ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہے مقبوضہ کشمیر کے لوگ اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت پورا کشمیر آرٹیکل 35 A کی مجوزہ منسوخی کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ اور کشمیر کے لوگ آزادی سے کم کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ہندوستان اس آرٹیکل کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے اور وہ انشاء اللہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ راٹھور