محکمہ موسمیات کی ( کل)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی

ہفتہ 11 اگست 2018 19:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) محکمہ موسمیات نے ( کل)اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد(سید پور 32، زیروپوائینٹ18، بوکرہ 17، ائیر پورٹ 09،گولڑہ 05)،سیالکوٹ30،گوجرانوالہ 25، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 04)،منڈی بہاوٰ الدین04،گجرات03، کشمیر:گڑھی دوپٹہ میں 04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین 46، نوکنڈی45، رحیم یار خان،سکھر، شہید بینظر آباد، بھکر 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔