نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں‘وہ 13 اگست 2000ء کو خالق حقیقی سے جاملیں

پیر 13 اگست 2018 12:14

نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان میں شعبہ موسیقی کو نئی جدت دینے والی نازیہ حسن کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے 18 سال بیت گئے۔معروف موسیقار سہیل رعنا کے ٹی وی پروگرام ’’سنگ سنگ چلے‘‘ سے شروعات کرنے والی نازیہ حسن کو پاکستانی پاپ میوزک کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا، اپنے بھائی زوہیب کے ساتھ مشرقی اورمغربی موسیقی کے ملاپ سے ایسے گیت پیش کیے جو آج بھی شائقین موسیقی میں مقبول ہیں۔

بھارتی فلم قربانی میں گائے گیت نے نازیہ حسن کو عالمگیر شہرت دی جب کہ نازیہ اور زوہیب کے البم ’ڈسکو دیوانے‘ نے فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نازیہ حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں اس دوران ان کی ازواجی زندگی بھی شدید متاثر رہی اور 13 اگست 2000ء کو وہ خالق حقیقی سے جاملیں ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔