آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 16 اگست 2018 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، قلات، سکھر، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائون اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد ڈویژن)، بالائی کے پی (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ ڈویژن)، میر پر خاص، سکھر ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ملتان، بہاولپور، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ملتان 25، خانپور 10، جھنگ 03، بہارلنگر 03، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 31، چراٹ 12، پشاور 07، کاکول 06، دیر 03، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ13، مظفرآباد09، راولاکوٹ02، بلوچستان میں بارکھان 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔