Live Updates

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری،راجہ فارق حیدر اور حافظ حفیظ الرحمان کی عدم شرکت

ہفتہ 18 اگست 2018 20:07

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری،راجہ فارق حیدر اور حافظ حفیظ ..
راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی حلف وفاداری تقریب میں متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے دونوں حصوں آزاد کشمیر اور گلگت کے حکمرانوں راجہ فارق حیدر اور حافظ حفیظ الرحمان نے نوازشریف سے وفاداری کرتے شرکت نہیں کی البتہ آزاد کشمیر سے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کشمیر کے صدر بریسٹر سلطان نے اپنے ساتھی سابق وزیر خواجہ فاروق کے ہمراہ شرکت کی دونوں حکمرانوں کی عدم شرکت سے اسلام آباد اور کشمیر میں دوریوں کا آغاز ہو چلا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات