
نمل کالج میانوالی کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
ڈائریکٹر مارکیٹنگ نمل کالج میانوالی عابد حسین کی کالج بارے تفصیلی پریزنٹیشن
بدھ 29 اگست 2018 20:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہ کر بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچہ آتا ہے جبکہ وہی ڈگری نمل کالج میں 13لاکھ خرچے پر طلبا کو جاری کی جاتی ہے۔
عابد حسین نے کہا کہ نمل کالج کو ایک نالج سٹی بنانے کیلئے 1000ایکٹر رقبے پر مشتمل زمین حاصل کی گئی ہے اور اس وقت نمل کالج میں بی ایس سی کمپوٹر سائنس، الیکٹریکل و الیکٹرانک انجینئرنگ اور بی بی اے کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مستقبل میں میڈکل ، قانون اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میںبھی طلبا کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ اس پسماندے علاقے کے لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 55اضلاع سے طلبا نمل کالج میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو سکالر شپ فراہم کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2017میں کالج کے 53فیصد طلبا نے فرسٹ کلاس پوزیشن حاصل کی جس سے نمل کالج کے تعلیمی معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نمل کالج میں اس وقت32 فیکلٹی ممبرز ہیں جن میں سے 21پیچ ایچ ڈی تعلیم یافتہ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری نمل کالج کو نالج سٹی بنانے میں تعاون کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نی90فیصد غریب اور باصلاحیت طلبا کومفت تعلیم فراہم کرنے پر نمل کالج کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کو بہتر تعلیم فراہم کر کے ملک کیلئے عظیم سرمایہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی پر اگر خصوصی توجہ نہ دی گئی تو وہ ملک کیلئے ایک بوجھ بن سکتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر اور تربیت سے آراستہ کیا جائے تا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ شیخ عامر وحید نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کرنے پر غور کرے تا کہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے نہ صرف خود خوشحالی حاصل کر سکیں بلکہ دوسروں کو روزگار فراہم کر کے ملک سے غربت و بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری علم کی روشنی پھیلانے کی کوششوں میں نمل کالج کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے چیمبر کا دورہ کرنے اور تاجر برادری کو نمل کالج کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنے پر کالج کے ڈائریکٹر مارکٹنگ عابد حسین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ چیمبر کے نائب صدر نثار مرزا، سابق صدر باصر دائود، شیخ شوکت، چوہدری عرفان، ظفر شاہ، ڈاکٹر نوشاباہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
-
شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت303روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.