Live Updates

نوشہرہ کی دوصوبائی حلقوں کیلئی21امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے

جمعرات 30 اگست 2018 22:06

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ضلع نوشہرہ کی دو صوبائی نشستوں کے لیے 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسران کے دفاترمیںجمع کرادئیے۔پی کے 61 کے لیے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے صاحبزادوں ابراہیم خٹک اور اسماعیل خٹک اور پی کے 64 کے لیے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 61 کے ریٹرنگ افیسر جہانزیب خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیر کے قائم کردہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر آفس نوشہرہ میں 12 امیدواروں میںپی ٹی ائی کے امیدواروزیر دفاع سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کے صاحبزادوں ابراہیم خٹک، اسماعیل خٹک،جماعت اسلامی کے امیدوار عنایت الرحمن، پی پی پی کے امیدوار خان پرویز خان، محمد اسلم اے این پی کے نور عالم خان،جے یو ائی کے مفتی حاکم علی حقانی،سمیت ملک ابرار، ساجد فہیم مشوانی، محمد ریاض ، میاں وجاہت اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی کے 64 کے ریٹرنگ افیسر گل زادہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد کے مقررہ دفتر الیکشن کمیشن افس نوشہرہ میں نو امیدواروں پی ٹی ائی کے امیدواروں لیاقت خان خٹک، اسحق خٹک، اے این پی کے شاہد خان خٹک، جواد خٹک، پی پی پی کے خان پرویز خان، مسلم لیگ ن کے ظہور کاکاخیل،جے یوائی کے الحاج پرویز خٹک سمیت خالد اللہ اورمحمد جان نے کاغذات نامزدگی جمع کردائیے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت خان خٹک اور ابراہیم خٹک نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے صوبے اورملک میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات