Live Updates

اٹک، پاکستان سے کرکٹ کا تاریک دور اب ختم ہو چکا ہے ، آفتاب احمد قریشی

منگل 4 ستمبر 2018 22:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت ضلع اٹک میں کرکٹ کا تاریک دور اب ختم ہو چکا ہے کیونکہ دنیا کرکٹ کے منجھے ہوئے کھلاڑی عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف ہیں عمران خان کے اقتدار سنبھالتے ہی جو تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں عوام تک اس کے ثمرات پہنچانا شروع بھی ہو چکے ہیں احسان مانی کا چیئرمین کرکٹ بورڈ منتخب ہونا پاکستان میں کرکٹ کے اندر نئی روح ڈالنے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین الفیصل کرکٹ کلب آفتاب احمد قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین احسان مانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہو جائے گی کیونکہ احسان مانی دنیا بھر میں کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اٹک میں بھی کرکٹ پر چھائے کالے بادل اور چور دروازے سے داخل ہونے والے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نام نہاد لوگوں کا بوریہ بستر گول ہونے والا ہے کیونکہ ہر شعبہ میں اب میرٹ کا بول بالا ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات