الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ این 270اور صوبائی حلقہ پی بی 41 کے دو دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

منگل 11 ستمبر 2018 17:43

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ این 270اور صوبائی حلقہ پی بی 41 کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 270اور صوبائی حلقہ پی بی 41 کے دو دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کوالیکشن کمیشن بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41واشک اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 سے متعلق محفوط فیصلہ سنا یا جس میں الیکشن کمیشن نے این نے 270 کے دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیاجن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 107 اور 109شامل ہیں جبکہ پی بی 41واشک کے پولنگ اسٹیشن نمبر 44اور 45پر بھی دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیدیا گیا ،ْاین اے 270 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے احسان اللہ کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی بی 41واشک سے ایم ایم اے کے زابد خان کامیاب ہوئے تھے این اے 270 سے متعلق درخواست محمد حنیف کی طرف سے دائر کی گئی تھی ،ْ پی بی 41واشک سے متعلق درخواست بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما مجیب الرحمن کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔