الیکشن کمیشن نے پی ایس 113میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخوست نمٹادی

درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) الیکش کمیشن نے سندھ کے حلقے پی ایس 113میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخوست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100،پی ایس116، اور پی ایس 41سانگھڑ کے متعلق درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستو کی سماعت کی ۔

پی ایس 116 کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف حلف نامے میں غلط بیانی کرنے اور ری کاونٹنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو بتایاکہ پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدوار ملک شہزاد رات تک ہار رہے تھے تاہم صبح وہ دو سو چھپن ووٹوں سے جیت گئے انہوں نے کمیشن کو حلقے میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد نو سو ہے درخواست گزارکے مطابق ملک شہزاد نے حلف نامے میں اپنے اثاثہ جات بھی نہیں بتائے اور صرف اپنی بیوی کے پانچ تولے زیورات کا ذکر کیا ہے کمیشن نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کے موقع پر درخواست گزار سید ذوالفقار علی شاہ کے وکیل اور مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر درخواست گزار نے کمیشن کو بتایاکہ این اے 100 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ کامیاب ہوئے ہیں انہوںنے کمیشن سے استدعا کی حلقے میں دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کئے جائیں جس پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ سے جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں محمد خان کی جانب سے پی ایس 113 کے 29 پولنگ اسیٹشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ ہمیں فارم 45 درست فراہم نہیں کیے گئے ہیں جس پر ممبر الیکشن کمشنر ارشاد قیصر نے کہاکہ اس سلسلے میں ہمیں تمام ریکارڈ کراچی سے منگوانا ہو گا بہتر ہے آپ ٹریبونل چلے جائیں۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہاکہ آپ کے پاس 24 بیان حلفی ہیں وقت ضائع نہ کریں اور ٹریبونل چلے جائیں آپ کے لیے اچھا رہے گا الیکشن کمیشن نے پی ایس 113 کراچی کی دوبارہ گنتی کا کیسں ٹریبونل کوبھجوانے کی ہدایت کر دی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 41 سانگھڑ میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کے موقع پر درخواست گزار پیپلزپارٹی کے معشوق علی کے وکیل اور مخالف وکیل عشرت علی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پردرخواست گزار کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ حلقے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار غلام علی نظامانی کامیاب ہوئے ہیں تاہم حلقے میں پریزائیڈنگ افسران نے متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم نہیں کیے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ پی ایس 41 سانگھڑ میں فارم 45 کے نتائج میں تضاد ہے جس پر جیتنے والے امیدوار غلام علی نظامانی کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی کہ ہمیں اپنے دفاع میں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان