Live Updates

واپڈا آفس پر کسان اتحاد کا حملہ قابل مذمت ہے، چوہدری خالد محمود چوہان

منگل 18 ستمبر 2018 21:29

بوریوالہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 162 چوہدری خالد محمود چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واپڈا آفس پر کسان اتحاد کا حملہ قابل مذمت ہے کسان اتحاد اب کسانوں کی بجائے اداروں کو نشانہ بنانے والوں کی تنظیم بن چکی ہے جو لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور واپڈا کے بھاری بل بھی ادا نہیں کرتے، وہ سادہ لوح کسانوں کی طاقت کو غلط انداز میں استعمال کرتے ہوئے اب ایک چیلنج بن چکے ہیں، سابقہ دور حکومت میں رانا ثناء اللہ نے واپڈا کے اربوں روپے کے نادھندہ چند سو افراد اور مختلف سنگین مقدمات میں ملوث کسان اتحاد میں چھپے جرائم پیشہ افراد کو مکمل تحفظ دیا اور انکے ہر ناجائز مطالبہ کو بھی جائز قرار دے کر اسے ایک مسلح جتھابنا دیا ہے جو دفاتر پر حملوں کے علاوہ سرکاری ملازمین کی جان و مال کے لیے بھی بڑا خطرہ بن چکے ہیں گزشتہ روز اس مسلح جتھے نے میپکو آفس بورے والا پر حملہ کر کے ادارے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی لیکن پولیس نے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات