
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنی دفاعی اوقات سے بڑھ کربیان بازی شروع کردی
فرانس سے خریدے گئے لڑاکا طیاروں کی خریداری میں کرپشن چھپانے اور اپوزیشن جماعتوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بھارتی آرمی چیف بپن راونت کی ہرزہ سرائی وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے،مخالف کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں، ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی،عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے، بپن راوت کی ،پاکستان مخالف گیدڑ بھبھکی پہلے پاک بھارت وزرائ خارجہ مذاکرات منسوخ کئے گئے پھر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کا پیغام کے بدلے دھمکیاں دینا شروع کردیں
ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:54

(جاری ہے)
جنرل بپن راوت کی اس طرح کی گیدڑ بھبھکیاں ماضی میں بھی پاکستان کودی جاتی رہی ہیں۔
انہوں نے آج پھر ایک بار گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے۔پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔پاکستانی فوج اور دہشتگردوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت رہتی ہے۔مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ جوابی اقدامات بھی کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو جلد عسکری سرپرائز دیں گے۔عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔ واضح رہے بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری سمجھ لیا ہے۔ پہلے مذاکرات سے انکار کیا اب دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کی رویت برقرار رکھتے ہوئے اعلان کے باوجود پاک وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ ملاقات کے اعلان کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کی منسوخی کیلئے بھارت کی جانب سے بیان کی گئی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، ملاقات منسوخی کے لئے نام نہاد بہانے تراشے گئے، پاکستان کیخلاف بے جا الزام تراشی کی گئی، وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارتی وزارت خارجہ کا بیان افسوس ناک ہے اور مہذب روایات و سفارتی آداب کے منافی ہے۔بھارت نے پاک بھارت وزرائ خارجہ کی ملاقات کیلئے رضا مندی ظاہر کر نے کے ایک ہی دن بعد ملاقات سے انکار کر تے ہوئے نیویارک میں شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ہونے والی ملاقات منسوخ کردی۔۔بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت نے شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے نام لکھے اپنے خط میں مذاکرت کے مسائل کے حل کی تجویز دی تھی۔پاکستانی وزیراعظم کے خط کے جواب میں بھارت نے پاک بھارت وزرائ خارجہ کی ملاقات کی حامی بھری تھی جس کی نئی دہلی کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق بھی کی تھی۔ بھارت کی طرف سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں ممالک کے وزرائ خارجہ میں مذاکرات نہیں کریں ایک رسمی سی ملاقات ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس ملاقات کو بھارتی دفتر خارجہ رسمی ملاقات کہہ رہا تھا اسے بھی اب منسوخ کردیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے وزرائ خارجہ ملاقات پر منفی جواب دینے پرٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی۔۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔میری دعوت پربھارت کا جواب منفی اور تکبربھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پرپہنچ بھی جائیں توان کی سوچ چھوٹی رہتی ہے۔یہ میری زندگی کا نچوڑ ہے۔ 09-18/--203
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.