مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوںکی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی،سوپور میں 3 کشمیری نوجوان شہید

منگل 25 ستمبر 2018 17:06

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور قصبے میں تین اور نوجوانوںکو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 22 راشٹریہ رائفلز ، اسپیشل آپریشنز گروپ اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںنے قصبے کے علاقے تجر شریف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ان تین نوجوانوںکو شہید کیا۔ادھر انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور سب ڈویژن سوپور میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔دریں اثناء سرینگر کے نواحی علاقے بلہامہ سے 30 سالہ شہری ظہور احمد ڈار کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔