پاکستان رینجرز سندھ کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں متحدہ کے 2ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں

منگل 2 اکتوبر 2018 20:29

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 13 نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان فہیم عرف مرچی اور محمد ناصر عرف کھجی کو جرائم ثابت ہونے پر سزائیں سنائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ یونت 30 رنچھوڑ لائن کا کارکن رہا ہیاور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ سے تربیت یافتہ ہے ۔

ملزم نے بھارت میں را کی طرف سے قائم کیے گئے ٹریننگ کیمپس میں ہتھیاروں کے استعمال کی ٹریننگ حاصل کی ، جس میں راکٹ لانچر ، ایل ایم جی کلاشنکوف ، پسٹل فائرنگ ، گرینیڈ اور پٹرول بم بنانا شامل ہیں ۔ بھارت سے واپسی پر ملزم نے پاکستان میں موجود شر پسندوں کی تربیت بھی کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کراچی کے مختلف علاقوں رنچھوڑ لائن بازار ، عثمان آباد ، اللہ مہر چوک ، رامسوامی ، کھارادر اور پولیس چوکی پر بال بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے ۔

جس میں 1995 میں سندھ اسمبلی گیٹ نمبر 6 پر بم دھماکہ بھی شامل ہے ۔ ملزم اس کے علاوہ 12 افراد جن میں پولیس اہلکاروں ، مخالف پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور چائنہ کٹنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ یونٹ 32 کے لیاری سیکٹر کا کارکن رہا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہے ملزم بم دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ اور جلاؤ گھیراؤ کی متعدد وارداتوں جس میں 1995 ء میں سندھ اسمبلی گیٹ نمبر 6 پر بم دھماکہ شامل ہے میں ملوث رہا ہے ۔

انہی جرائم کے پیش نظر ملزمان کو درج ذیل سزائیں سنائی گئی ہ یں ۔ بارودی مواد رکھنے کے جرم میں 14 سال قید ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 7 سال قید اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں ۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا دونوں ملزمان کو سندھ رینجرز نے 24 فروری 2016 ء کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے چار عدد آوان بم ، دو عدد ریپیٹر بمعہ 10 کارتوس برآمد کیے گئے تھے ۔