جماعت اسلامی کا45واںسالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 14,13اکتوبر کو اسلام آباد میں وگا

بدھ 3 اکتوبر 2018 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کا 45واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 14,13اکتوبر کو مرکز جماعت اسلامی برما پل کھنہ ڈاک اسلام آباد میں ہو گا ،اجلا س سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان سمیت پاکستان و آزادکشمیر سے قائدین خطاب کریں گے ،اجلاس میں گذشتہ سال کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے ،سیاسی پالیسوں پر بحث ایجنڈے کا حصہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز جماعت میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اجلاس 13اکتوبر صبح 11بجے دن شروع ہو جائے گا اجلاس میں گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کے اراکین جنرل کونسل رات کو ہی مرکز جماعت پہنچ جائیں ۔