Live Updates

ضمیر فروش نہیں نہ بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں،ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور پہراہ دینا جانتے ہیں ‘عظمی بخاری

عوام گھر کے فراڈ میں نہ آئیں نہ کوئی بینک قرضہ دے گا اور نہ ہی گھر بنے گا دس کی روٹی پندرہ کا نان یہ ہے نیا پاکستان ہے ‘جلسہ سے خطاب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہاکہ 25جولائی کو جو ڈاکہ ڈالاگیا چھ سو ووٹوں کو بارہ ہزار کرکے سود کے ساتھ واپس کرنا ہے ہم ضمیر فروش نہیں نہ بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں،ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور پہراہ دینا جانتے ہیں ،مریم نوازنے ثابت کیا وہ نڈر لیڈر کی بیٹی ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں شب خون مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عظمی بخاری نے کہاکہ عوام کے مینڈیٹ پر شپ خون مارنے نہیں دیں گے ان سے وفاق اور صوبہ ہی نہیں چل رہا اب لوگوں نے کارکردگی کا جنازہ سڑک پر دینا شروع کر دیاہے۔ان کے وزیر کہتے ہیں اپوزیشن کنٹینرپر چڑھ جائے اگر کنٹینرپر چڑھ گئے تو چوبیس گھنٹوں میں نیچے اتار دیں گے۔

(جاری ہے)

تبدیلی کے چورن کو لوگ چکھ لیں جو چینی آٹے کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے ۔

پچاس لاکھ گھروں کا اعلان حیران کن ہے پہلے کہتے خزانہ خالی ہے سب سے بڑا جھوٹ ہے مفت گھر کسی کو نہیں مل رہے۔ایک لاکھ کی آمدنی والے شخص کو ہی گھر ملیں گے سب سے بڑا فراڈ ہے ۔ہندو دوست کو نوازنے کیلئے لوٹا جارہاہے فارم ڈھائی سو روپے سے اربوں روپے اکٹھا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ عوام گھر کے فراڈ میں نہ آئیں نہ کوئی بینک قرضہ دے گا اور نہ ہی گھر بنے گا دس کی روٹی پندرہ کا نان یہ ہے نیا پاکستان چودہ اکتوبر کو ن لیگ ہی جیتے گی۔

سمیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے خیبر تک مہنگائی آ نہیں رہی آ گئی ہے یہ نعرہ (ن) لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے ووٹرز کے گھر زیادہ گونج رہاہے۔عمران خان نے ووٹرز سے دھوکہ کیا ووٹ بہتری کیلئے دیا لیکن پچاس دنوں میں پی ٹی آئی کے ووٹرز ایک دوسرے کی شکلیں دیکھ رہے ہیں ۔ا نہوںنے کہاکہ آئیں ن لیگ کے ورکرپی ٹی آئی کے ورکرکے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے کیونکہ وہ پریشانی میں ہیں نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کی طرح سی پیک کی طرح معاشی دھماکہ کیا لیکن اسے سزا دی گئی۔

کبھی نوازشریف کو ہتھکڑیاں پہنا کر جہاز کی کرسی سے باندھا کبھی جلا وطن کیاجب سیاسی رہنمائوں کو سزائیں ہوتی تو وہ باہر چلے جاتے ہیں ۔عدالت نے نوازشریف کو سزا سنائی تو باہر نہیں رہے اور بیمار بیگم کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل چلے گئے۔نوازشریف اور مریم نواز کو جیلوں میں بھیجو شہبازشریف کو بھی جیل میں بھیجو ن لیگ کا خدمت کا سفر نہیں رکے گا لوٹے زیادہ اورلیٹرینیں کم ہیں تو اس کا جال بچھا دیں گے اب عمران خان کے لوٹے کو اسمبلی نہیں لیٹرین میں پہنچانا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات