پلواما میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، تازہ کارروائی میں ایک کشمیری شہید کرفیو نافذ، انٹرنیٹ بھی معطل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:55

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کارروائی میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا، پلواما میں کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

قابض بھارتی فوج نے پلواما میں محاصرے کے دوران کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کیا ، شہید ہونے والے کشمیری کی شناخت شبیر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارت مخالف احتجاج روکنے کیلئے پلواما میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ وادی میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔