حکومت15 سال توکیا 15مہینے چلتی نظرنہیں آتی
50 لاکھ گھرتو کیا صرف50 گھر نہیں بنا سکتے، کوئی افسر اراضی منتقل کرنے کے دستخط کرکے جیل نہیں بھگتے گا۔ مرکزی رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:52
(جاری ہے)
یہ چور چور کی بات کرتے ہیں کوئی یہاں سرمایہ کاری کرے گا؟ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ نیب ہماری کھڑی کی ہوئی نہیں ہے اور نہ ہی نیب کی تعیناتیاں ہم نے کی ہیں۔
یہ نیب مشرف کی بنائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں ہمارے لوگوں کو الیکشن نہ لڑنے کی اجازت نہیں دی گئیں۔ ضمنی الیکشن میں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیلئے پارلیمانی کمیشن میں اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی جائے جبکہ خود کمیشن ٹی اوآرز طے کرے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سویلین بالادستی اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں۔ اگر نوازشریف اداروں کو حدود میں رہنے کی بات کرتے ہیں تواس میں کیا غلط بات ہے؟ دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے جب کہ پنجاب میں سب سے بڑے ڈاکو پرویز الٰہی پر 22 ارب روپے کا الزام ہے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو پرویز الٰہی ہے، شہباز شریف پر کرپشن کا تو الزام بھی نہیں، پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج پارلیمنٹ سے بھی آگے جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.