دہشت گرد بھارت کا اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کا سربراہ مقررہونا انسانی حقوق کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے‘مولانا محمد سجاد شاہد

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا سربراہ ہندوستان کو مقرر کیاگیا ہے اس تقرری سے یہ ثابت ہوتا ہے گویا بین الاقوامی اداروں کو بھارت اور اسرائیل ملکر چلارہے ہیں

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) دہشت گرد بھارت کا اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کا سربراہ مقررہونا انسانی حقوق کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے بھارت ایک مجرم اور بدمعاش ریاست ہے یہ خود انسانی حقوق کے قاتل ہیں ہندوستان میں داخلی طور پر بھی اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں آئے روز انسانی حقوق کا مذاق اڑانے اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے کدر سے انسانی حقوق کی پاسداری کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جموں و کشمیر کے امیر مولانا محمد سجاد شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا سربراہ ہندوستان کو مقرر کیاگیا ہے اس تقرری سے یہ ثابت ہوتا ہے گویا کہ بین الاقوامی اداروں کو بھارت اور اسرائیل ملکر چلارہے ہیں بھارت نے 193میں سے 188ووت حاصل کیئے ہیں اسکا مطلب یہ ہوا کہ عالمی برادری کی نظر میں بھارت ایک امن پسند ملک ہے جب کہ ہندوستان کے دہشت گرد اور عالمی مجرم مودی نے مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے مقبوجہ کشمیر میں حال میں ہی منان وانی کی شہادت سمیت آئے روز کی نوجوانوں کی شہادتیں اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں R.S.Sکے غنڈوں کا اقلیتوں کا قتل عام عبادتگاہوں کو مسمار کرنا آبروریزی کرنا معمول ہے انہون نے کہا کہ اقوام متحدہ دراصل امریکہ اسرائیل اور بھارت کی لونڈی ہے عالمی اداروں کا اپنے لیئے معیار اور ہے اور مسلمانوں کے لیئے معیار اور ہے ان حالات میں مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ گیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لیئے عیلدہ کوئی عالمی فورم تشکیل دیں وگرنہ یو نہی مسلم حقوق کی تباہی ہوتی رہے گی -