Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے کے الیکٹرک سودے میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم پاکستان نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کو اہم معاملہ قرار دے کر انکوائری کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:43

وزیراعظم عمران خان نے کے الیکٹرک سودے میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کو اہم معاملہ قرار دے دیا۔وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کے الیکٹرک کے سودے میں مبینہ کرپشن پر نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اہم ہے اور اسکی انکوائری کی جانی چاہیے۔

واضح ہو کہ اسی قسم کا رد عمل پہلے ہی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے کل دیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وال اسٹریٹ کے انکشافات پر مکمل کاروائی کرے گی اور نیب کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیق کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ابراج گروپ کے خلاف دبئی میں ہونے والی کاروائی سے آگاہ ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی خبر رساں ادارہ وال اسٹریٹ شریف خاندان کی کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام پر لے آیا ےتھا۔وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی اور ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی۔

امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے پس پردہ شریف برادران سے تعلقات بڑھائے۔شریف برادران سے قریبی غیرملکی مشیر سے دو کروڑ روہے کا معاہدہ کیا۔عارف نقوی نے ای میل کی ، معاملہ غلط ہاتھوں میں گیا تو دھماکہ ہو گیا۔ای میل میں انکشاف کیا گیا کہ کک بیکس کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ شریف برادران نے کرنا ہے۔کک بیکس کے طور پر دی جانے والی رقم شریف خاندان کو الیکشن فنڈ یا فلاحی کاموں کی آڑ میں دی جائے گی۔ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ 2 کروڑ ڈالر شریف خاندان تک پہنچانے کا فیصلہ بھی شریف برادران کریں گے۔وال اسٹریٹ کے دعوے کے مطابق کک بیکس کی ڈیل 5 سال پہلے کی ہے اور اس سارے معاملے میں شریف خاندان اور ابراج کیپٹل کے معاملے کو خفیہ رکھا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات