معاشی آزادی کےبغیرقومی سلامتی کا کوئی تصورنہیں،اسد عمر
میں کہوں کہ پالیسی چینج ہواور پالیسی چینج نہ کرسکا توایک منٹ کرسی پر نہیں بیٹھوں گا، خارجہ پالیسی میں ہماری پہلی ترجیح معاشی ضرورت کو پورا کرنا ہے،بجلی پرسبسڈی ہٹا دیں توفی یونٹ بجلی کی قیمت6 روپے بڑھ جائے گی،وزیرخزانہ اسد عمر کا تاجروں کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:45
(جاری ہے)
ہم نے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بھی گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں سے قرض لیکر ان کواچھا منافع ادا کریں گے۔ میں کہوں کہ پالیسی چینج ہواور میں پالیسی چینج نہ کرسکا توایک منٹ کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔ جی آئی ڈی سی ختم نہیں کرسکتا لیکن اس پر مشاورت ہوسکتی ہے۔ خارجہ پالیسی میں ہماری پہلی ترجیح معاشی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اوروزارت تجارت مل کر کام کریں گی۔ پانچ زیرو ریٹڈ سیکٹر کا دائرہ کار بڑھانا چاہتے ہیں۔ایکسپورٹ اور روزگار کی فراہمی ایس ایم سی سیکٹر کے بغیر مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار ارب ہم صرف کیش ٹو ڈپازٹ ریشو ایڈجسٹ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت ملکی ضرورت سے کم ہے۔ ایف بی آر نے بھی درخواست کی ہے کہ ان کی ٹاسک فورس بنائی جائے۔ اس سے قبل انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے۔اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ کو بہتر بنانے کا جائز ہ لیا گیا۔ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ کر بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے گی۔ ہمیں معیشت کے بہترین نتائج کیلئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا گیا ہے۔سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے جبکہ اووررگولیٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے متعلق تمام خبروں کے برعکس کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں معیشت پر بڑا طوفان نظر آرہا ہے۔ایسا نہیں کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے۔7 سے 8 مہینوں میں26 یا 27 فیصد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 18 ار ب کا کرنٹ خسارہ تھا تیزی سے دیوالیہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ کرنٹ خسارہ اڑھائی ارب ڈالر سے بڑھ کر18 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ لیکن اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔امپورٹر نے کرنٹ خسارہ کم ہونے سے انونٹری پراربوں روپے کمائے۔ امپورٹرز نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.