ْمقبوضہ کشمیر ، پلوامہ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر گرینیڈ حملہ،فائرنگ ،ْدو فوجی اہلکار زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہفتہ کی شام کوضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوبھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے پاتھن میں کیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔