جموں کشمیر محاذآزادی کی لارو کولگام میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

پیر 22 اکتوبر 2018 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) جموں کشمیر محاذآزادی کے صدر محمد اقبال میر اور نائب صدر قطب عالم نے اپنے مشترکہ بیان میںلارو کولگام میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کب تک بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے فورم جموں کشمیر کی زمین کو خون سے لال زار ہوتے ہوئے دیکھی گی۔

کب ان کے دل پسیج جائیں گے اور کشمیر میں بھارتی بربریت کو رکوانے کے لئے آگے آئے گی۔ اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں بھارت پر دبائو ڈالے گی۔ جس طرح لارو کولگام میں سکیورٹی فورسز نے خون کی ہولی کھیلی ہے اسی طرح 22 اکتوبر1993 کو بھی بیج بہاڑہ میں بھی بھارتی سیکورٹی فورسز نے قتل عام کیا تھا جس میں تقر یباً 43و معصوم لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1947ء سے اب تک تقریباً ساڑھے ساتھ لاکھ بے گناہ کشمیری جام شہادت نو ش کر چکے ہیں۔ انہوں نے لارو کولگام میں آٹھ معصوم شہریوں جسمیں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معصوم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیںگی۔ کشمیری عوام کا شہدا سے وعدہ ہے کہ مزاحمتی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچاتے ہی دم لیں گے۔انہوں نے عوام خاص کر مزاحمتی قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد رہے اس وقت اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔