مولانا فضل الرحمن بھی جلد جیل میں حلوہ کھاتے نظر آئینگے ،ْ زرتاج گل
سابق حکومت خزانہ لوٹ کر ملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے چھوڑ گئی ہے،حیرت کی بات ہے اپوزیشن حکومت کے 50 دنوں میں اپنے 70 سالہ گناہوں کا حساب مانگ رہی ہے،اب ہر اس شخص کی پکڑ ہو گی جس نے ملک کو لوٹا ،سعودی عرب نے ہماری مدد کی اپوزیشن کو تنقید کی بجائے سعودی حکومت کے اقدام کو سراہنا چاہئے،عمران خان سیاستدان نہیں ،ْ ایک رہنما اور لیڈر ہیں ،ْ ہماری آنیوالی نسلوں، قوم اور ملک کے مستقبل بارے سوچتے ہیں، وزیر مملکت انٹرویو
جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہماری مدد کی ہے اپوزیشن کو تنقید کرنے کی بجائے سعودی حکومت کے اس اقدام کو سراہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب کو پاکستان کی ضرورت تھی اور عمران خان نے سیاسی بالغ نظری سے بہترین فیصلہ کیا ،پاکستانی سب سے زیادہ سعودی عرب میں نوکری کیلئے جاتے ہیں ،ان کا سب سے بڑا مسئلہ ویزہ فیس تھی جو اب 25 سو ریال سے کم ہو کر انڈیا کے برابر 300 سو ریال ہو جائیگی،یہ پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تھا جو عمران خان نے حل کروا لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف ماضی میں بھی ڈیل کر کے سعودی عرب گئے تھے اس وقت ہم نے تو انہیں روکا تھا ،وہ مشرف کے دور میں جیل برداشت کر لیتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ملک کو اپنے دوستوں اور اتحادیوں کی ضرورت ہوتی ہے،عمران خان بھی اپنے دوست ممالک سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور سعودی عرب نے عمران خان کی بات قبول کی ہے ،اسے تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ ایک رہنما اور لیڈر ہیں،عمران خان کا آصف زرداری اور نواز شریف سے تقابل بنتا ہی نہیں ہے کیونکہ وہ ان کی طرح الیکشن کے سودے کرتے ہیں اور نہ ہی انتخابات کے بارے میں سوچتے ہیں ،وہ ہماری آنیوالی نسلوں کا سوچتے ہیں، قوم اور ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی ،کیرئیر اور اپنی ہر چیز پاکستان کے لئے وقف کر دی ہے،انہوں نے مجھ جیسے ہزاروں اور لیڈر پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑ ا اور یہاں تک پہنچے ہیں۔زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق حکومت خزانہ لوٹ کر خود تو گھر چلی گئی لیکن ملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے چھوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے اپوزیشن حکومت کے 50 دنوں میں اپنے 70 سالہ گناہوں کا حساب مانگ رہی ہے،اب ہر اس شخص کی پکڑ ہو گی جس نے ملک کو لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کی وجہ سے تھر میں لوگ یہ نہیں پہچان سکتے کہ یہ تھر کا بچہ ہے یا ایتھوپیا کا بچہ ہے،وہاں بچے پانی سے مر رہے ہیں ،ابھی تو ان کے ثالث مولانا فضل الرحمن کے قبضے اور کرپشن سامنے آئیگی اور وہ جلد جیل میں حلوہ کھاتے نظر آئینگے۔زرتاج گل نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بریسٹ فیڈنگ کی بجائے ڈبے کے دودھ کا استعمال، فائدہ مند یا نقصان دہ؟
-
گورنر ہائوس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا علی امین کو چیلنج
-
میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی
-
ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردیں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
-
پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر
-
صدر آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
-
’گورنر ہاؤس کی طرف دیکھا تو سڑکوں پر گھسیٹوں گا‘
-
اصلاحات اور اسٹرکچرل ریفارمز کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم
-
ڈی جی آئی ایس پی آرسمیت 3میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلزکے عہدوں پر ترقیاں
-
پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد قرار دیکر ن لیگ میں صنم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.