مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ میں تیسرے روز بھی کرفیو برقرار

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کشواڑ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما انیل پریہار اور اسکے بھائی اجیت پریہارکے قتل کے بعدضلع میں نافذ کیا جانے والا کرفیو ہفتے کو تیسرے روز بھی برقرار رہا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشتوار قصبے میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ انتظامیہ نے بددھرواہ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ انیل پریہار اور اسکے بھائی اجیت پریہار کو نامعلوم افراد نے جمعرات کی شام کو کشتواڑ کے علاقے تپال گلی میں اس وقت گولیاں مار ی تھیں جب وہ اپنے گھر جا رہے تھے۔