مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوںتباہ ہونیوالے گھروں کے مکین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور

بدھ 7 نومبر 2018 17:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بیگناہ شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو بھی گولہ باری اور بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیتی ہیں۔ تباہ ہونے والے مکانات کے مکین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجہور ہوجاتے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے ترال کے علاقے چھان قطار میں دو رہائشی مکانات مارٹر گولے مار کر تباہ کر دیے تھے ۔

(جاری ہے)

تباہ شدہ مکانات کے مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مکانات کا ملبہ ہٹا کر عارضی شیڈ بنانا چاہتے ہیں تاکہ سردی کے موسم میں گزار سکیں لیکن بھارتی پولیس انہیںملبہ بھی نہیںہٹانے دیتی ۔

ایک معمر شحص غلام محمد میر اور انکے بھائی ثناء اللہ میر نے کہا کہ بھارتی پولیس نہ تو انہیں ملبہ ہٹانے دے رہی اور نہ ہی خود اسے ہٹانے کا بندوبست کر رہی ۔ انہوںنے کہا کہ چھت میسر نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ہمسائیوںکے گھر رہنے پر مجبور ہیں ۔ خدیجہ نامی ایک خاتون نے کہا کہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں سمجھ نہیںآرہی کہ وہ سردی کا موسم کیسے گزار یں گے۔