مقبو ضہ کشمیر ، چیئر مین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوان گوہر نذیر کو زبردست خراج عقیدت

شہید گوہر نذیر جیسے کشمیری شہداء کی قربانیاں ہماری مظلوم قوم کا سرمایہ ٴ افتخار ہیں ،انکی قربانیوں کوکسی بھی صورت رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا،یاسین ملک

بدھ 7 نومبر 2018 17:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے زینہ کوٹ کے نو جوان گوہر نذیرکو اسکے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فوجیوںنے نذیر گوہر کو 2016میں شہید کردیا تھا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوجی 2008کے عوامی انتفادہ کے بعد سے اب تک ہزاروں نوجوانوںکاقتل عام کر چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں کشمیریوں کومہلک پیلٹ گن سے زخمی بھی کیاگیا اور سینکڑوں کی بینائی چھین لی گئی ہے ۔

انہوںنے کہا ہے کہ بھارت اور اسکی مقامی کٹھ پتلیاں کشمیری عوام بالخصوص نوجوان کو دیوارکے ساتھ لگانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید گوہر نذیر کو بھارتی فورسز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر گوہر کو پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل کا نشانہ بنایاتھا۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے کہاکہ شہید گوہر نذیر جیسے کشمیری شہداء کی قربانیاں ہماری مظلوم قوم کا سرمایہ ٴ افتخار ہیں اور ان کی قربانیوں کوکسی بھی صورت میں رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ۔انہوںنے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا ۔