پیپلز پارٹی کااپنا 51وا ں یوم تاسیں30نومبرکوجوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

رسکھرمیں پیپلزپارٹی اپنی سیاسی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کرے گی ، یوم تاسیس پراسلام آباد پریڈ گرانڈ میں بھی جلسہ کرنے کی تجویز

اتوار 11 نومبر 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 51وا ں یوم تاسیں 30 نومبرکوجوش و جذبے سے منائے گی اورسکھرمیں پیپلزپارٹی اپنی سیاسی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کرے گی ، یوم تاسیس پراسلام آباد پریڈ گرانڈ میں بھی جلسہ کرنے کی تجویز ہے جس سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری خطاب کریں گے جبکہ یوم تاسیس کے مرکزی جلسے سے سکھرمیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگرقائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس کوروایتی جوش وجذبے سے منانے کے لیے 11 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوسابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،خورشید شاہ ،منظور وسان،وقار مہدی ،نثار کھوڑو ،اسلام الدین شیخ ،شیخ انور،اویس شاہ ،نعمان شیخ ، اعجاز جکھرانی اورصوبائی وزیر ناصر شاہ پرمشتمل ہے۔