Live Updates

ریلوے پاکستان کی ایک ایک انچ زمین سے قبضہ ختم کرائیں گے،شیخ رشید احمد

محکمہمیں کرپشن کیخلاف نیب میں درخواست دیں گے،ارائل پام اور شالیمار کا کیس لے کر جا رہے ہیں، اللہ کے بعد صرف چیف جسٹس کا سہارا ہے، ان سے بھی خود ملوں گا جو افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا اسے گھر جانا پڑے گا، طلبا کو 25 دسمبر سے 10جنوری تک کرایوں میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے ،معذور افراد کوٹرینوں پر سوار ہونے کے لیے ضروری سہولت فراہم کریں گے گیارہ ہزار آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی، چھ ٹرینیں چلا چکے ،مزید چار ٹرینیں چلائیں گے سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا اس پر چین کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں فالودے، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں، گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے، وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:36

ریلوے پاکستان کی ایک ایک انچ زمین سے قبضہ ختم کرائیں گے،شیخ رشید احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دیں گے اور محکمے کی ایک ایک انچ زمین سے قبضہ ختم کرائیں گے،ارائل پام اور شالیمار کا کیس نیب میں لے کر جا رہے ہیں، اللہ کے بعد صرف چیف جسٹس کا سہارا رہ گیا ہے، ان سے بھی خود ملوں گا، جو افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا اسے گھر جانا پڑے گا، طلبا کو 25 دسمبر سے 10جنوری تک کرایوں میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے ،معذور افراد کوٹرینوں پر سوار ہونے کے لیے ضروری سہولت فراہم کریں گے،گیارہ ہزار آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی، چھ ٹرینیں چلا چکے ہیں جبکہ مزید چار ٹرینیں چلائیں گے، سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا اس پر چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، فالودے، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں، گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عزیز اور نثار میمن سمیت تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو میرے دور میں ریلوے کو خسارہ ہوا تھا اس کی وہ رپورٹ دیں گے اور جو آدمی بھی اس میں قصور وار ٹھہرایا گیا ریلوے قوانین کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جو آفیسر گرائونڈ میں نہیں جاتے ان کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ گرائونڈ‘ سگنل یا ٹریک پر جہاں بھی ڈیوٹی ہے وہاں موجود ہوں ۔

ورنہ وہ اس عہدے کا مستحق نہیں ٹھہرے گا ۔ شالیمار ہسپتال‘ بزنس ٹرین ‘ رائل فارم ان کا کیس نیب لے کے جارہے ہیں اور میں خود اور چیئرمین جاوید انور صاحب‘ آفتاب صاحب ہم چیف جسٹس کے پاس جارہے ہیں کہ ہمارے دو دو ارب کھائے بیٹھے ہیں اور ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں اور ہم نیب اور سپریم کورٹ میں جارہے ہیں کہ ہماری اربوں روپے کی جائیداد پر قبضہ بھی کیا ہوا ہے اور خرچہ بھی نہیں دے رہے۔

اس کا حل تلاش کیا جائے۔ پچھلے سال ریلوے کی آمدن پچاس کروڑ تھی اب ریلوے کو ٹاسک ایک ارب کا دیا۔ جو آفیسر فیلڈ میں نہیں جائے گا انسپیکشن نہیں کرے گا اور اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائے گا تو اس کی ریلوے میں کوئی گنجائش نہیں۔ ہم کسی کو نکالنے کا حق نہیں رکھتے گھر میں عزت کے ساتھ اس کو تنخواہ دے آئیں گے۔ سی پیک کی ٹیم ایک دو دن تک لاہور آرہی ہے اور میری چیئرمین سے درخواست ہوگی کہ اس بہانے صحافیوں کو بھی کھانے پر بلالیں کہ وہ رپورٹ کر سکیں۔

ہماری پوری کوشش ہے ایم ایل ون پاکستان کی اور سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اور سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا اور یہ ٹریک پڑے گا ، کراچی سے پشاور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوگی اور اس پوزیشن پر آجائیں گے کہ اپنی زمینوں اور ریلوے ٹریک کو محفوظ بنا سکیں۔ 2800 ریلوے کراسنگ سے جان چھوٹ جائے گی گوجر خان جہلم کے درمیان 19 کلومیٹر کے موڑ کو سیدھا کرنے لگے ہین اس سے راولپنڈی لاہور کے درمیان ایک گھنٹہ سفر کم ہوجائے گا فرنٹ ٹرینیں 8 سے 10 ہوچکی ہیں اور 10 ٹرینوں پر ہمارایک روپیہ بھی نہیں لگا۔

معذور افراد کو ٹرین پر چڑھنے کی سہولت دینے جارہے ہیں اور 25 دسمبر سے 10 جنوری کی چھٹیوں کیلئے طلباء کو پچاس فیصد ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔ 11 ہزار آسامیوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ ہماری خواہش ہے کہ ٹرین کے منصوبے کو چین کو دیں اور بہت قیمت نکل آئے گی اور فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔ اور اس کی فزیبلٹی مفت میں کرکے دیں گے۔ ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک ہے جبکہ ایم ایل ٹو کوئٹہ ٹو تفتان تک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس کو گوادر تک بڑھا دیں اور روہڑی میں نیا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں اور وہاں پر 100 دکانوں کا پلازہ بنا رہے ہیں جس سے پلیٹ فارم کا خرچہ نکلتا رہے ریلوے کی زمین کوئی نہیں کھا سکتا اور انگریز نے پکا کام کردیا تھا اور انگریزوں نے ریلوے کے ایک ایک انچ کا ریکارڈ رکھا ہوا ہے۔

ایک مہینہ میں اپنا پیٹرول پورا کریں گے اور مزید ایک مہینہ میں ریلوے منافع میں اجائے گی اور ہمیں نفع آنا شروع ہوجائے گا جس سے مسافروں کو اور سہولیات دیں گے۔ میڈیا کی ہمارے ساتھ محبتیں نہیں جو ہونی چاہئیے تھیں ہمیں آج بھی میڈیا سے گلہ ہے ہمارے لئے میڈیا کی کوئی سنسر شپ نہیں ہے اور روز ہماری کٹ لگی ہوتی ہے ۔ مارچ تک سب پر جھاڑو پھر جائے گا جتنے فالودہ والوں کے سر پر کھیل رہے ہیں یا ویلڈنگ والے یا رکشتہ والوں کے سر پر سب پر جھاڑو پھر جائے گا اور یہ سب جیل میں ہوں گے۔

عمران خان کا دورہ چین اتنا کامیاب رہا کہ زندگی میں نہیں دیکھا سعد رفیق کا کیس عدالت میں ہے اس پر بحث نہیں کر سکتا۔ چوروں اور لٹیروں نے معیشت کو تباہ کیا ہے لوٹی گئی دولت کی واپسی اتنی آسان نہیں۔ چوہدری نشار سے ایک شادی میں گھنٹہ ملاقات بڑی تفصیل سے ہوئی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ جو کہتے تھے وہ ٹھیک کہتے تھے اس وقت وہ آجائے تو چالیس ممبران کے ساتھ تھے اور اب وہ نہ ن میں جارہے ہیں اور نہ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات