شہداء ہمارے اصل ہیرو اور ان کی قربانیاں ہمارا اثاثہ ہے ، لبریشن فرنٹ

پیر 19 نومبر 2018 17:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) لبریشن فرنٹ نے اپنے عظیم شہید ، سہید فاروق احمد خان کو ان کی شہادت کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔ جری جوان اور عظیم شہید کی یاد میں منعقدہ مجلس سے فرنٹ کے نائب چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف ایک دلیر انسان تھے اور آزادی کے لئے ان کی تڑپ دیدنی ہوا کرتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ معصوم شہداء تحریک آزادی کے وہ جیالے ہیں جنہوں نے شمع آزادی کو اپنے لہو سے روشن کیا ہے اور اسی راہ عزیمیت میں اپنی جان کی قربانیاں دے کر اس شمع کو فروزان رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ، فورسز اور پولیس نے برسہا برس سے یہاں سیاسی مکانیت کو مسدود کر کے ان جوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جو بہر صورت بدترین تشدد ہی کو فروغ دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

فرنٹ قائد نے کہا کہ شہداء ہی ہمارے اصل ہیرو اور ہماری آرزؤں و امنگوں کے ترجمان ہیں اور آج ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ تحریک آزادی کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ فرنٹ نائب چیئرمین کے ہمراہ اس مجلس میں فرنٹ کے ضلع صدر محمد اسحاق گنائی اور دوسرے لوگ بھی شامل ہوئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :