خاشقجی قتل، سعودی فرمانروا نے شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت کردی
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ ہوں، ریاست انصاف اور مساوات کے اسلامی اصولوں کی بنیاد پر قیام عمل میں آئی تھی ،ہمیں انصاف اور پبلک پراسیکیوشن کی موجودہ کوششوں پر فخر ہے، ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں ملک میں اللہ کے قانون کو بغیر امتیاز کے نفاذ سے کبھی انحراف نہیں کرینگے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب
منگل 20 نومبر 2018 22:53
(جاری ہے)
جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق پراسیکیوٹر نے 5 افراد کی سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ11 افراد کیخلاف مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مجموعی طور پر اس قبل میں 21 افراد میں ملوث تھے۔
82 سالہ سعودی فرمانروا نے شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست انصاف اور مساوات کے اسلامی اصولوں کی بنیاد پر قیام عمل میں آئی تھی اور ہمیں انصاف اور پبلک پراسیکیوشن کی موجودہ کوششوں پر فخر ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں جمال خاشقجی کے قتل کا براہ راست حوالہ دیئے بغیر کہا کہ ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ ملک میں اللہ کے قانون کو بغیر امتیاز کے نفاذ سے کبھی انحراف نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے شاہی نظام میں صرف بادشاہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کو بے دخل کردے جنہیں جمال خاشقجی کے قتل پر شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے لیکن انہوں نے بارہا یہ اشارہ دیا ہے کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔العربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کے بعد پہلی مرتبہ محمد بن سلمان ارجنٹائن میں منعقد ہونیوالے 20 ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔30 نومبر سے شروع ہونیوالے دو روزہ اجلاس میں محمد بن سلمان ، ترکی ، امریکا اور دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔امریکہ کی رائس یونیورسٹیز بیکز انسٹیٹیوٹ کے کرسٹین رچسن نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے عالمی برادری کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے معاملے میں کچھ بھی کہیں یا کریں اس کا اثر سعودی عرب کے فیصلے پر نہیں ہوگا۔استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ترکی اور امریکہ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، اس کیساتھ ہی سعودی عرب کو عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ان کی انتظامیہ کی رپورٹ اگلے 2 روز میں جاری کی جائیگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد کے حوالے سے اب تک ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ان کااس میں کوئی کردار نہیں تھا تاہم اصل بات کی کھوج لگا رہے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمال خاشقجی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ پر مکمل بریف کیا گیا تھا لیکن وہ خود اس ٹیپ کو نہیں سننا چاہتے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان کا یوکرین تنازع کا سفارتی ذرائع سے حل، زیرحراست افراد کے تحفظ پر زور
-
عالمی بینک کا بلوچستان میں سیلاب فنڈز کی دوسرے منصوبوں کی طرف منتقلی پر اظہار ناراضگی،غربت مزید بڑھنے سے متعلق انتباہ جاری
-
انگلینڈ کا تین چوتھائی حصہ خشک سالی کا شکار ہو گیا ، حکومت برطانیہ
-
صدر ٹرمپ کے نیٹو سربراہ اجلاس سے واپسی پر ایئر فورس ون کی بجائے فوجی طیارے میں سفر کا انکشاف
-
ایران پر ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنانے کا الزام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پھر بڑھ گئی
-
لاس ویگاس میں ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار
-
مسک کا چاند پر فیکٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ ،بھاری نوعیت کے کام روبوٹس کرینگے
-
بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
-
ایک سو گیارہ سالہ چینی خاتون نے لمبی عمر کا راز بتا دیا
-
مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا
-
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جلد پہلی بار عوام کے سامنے آنے کا امکان
-
عباس عراقچی اور باقر قالیباف کو بات چیت کیلئے پاکستان دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے،ایرانی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.