Live Updates

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ‘ویزے کے جزوی خاتمے کا معاہدہ

ڈاکٹر مہاتیر محمد آئندہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گے اور یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے. عمران خان کا ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 نومبر 2018 09:29

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ‘ویزے ..
کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 نومبر۔2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے ملائیشیا آئے ہیں، ملائیشیا اور پاکستان کے حالات ملتے جلتے ہیں. ملائیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد آئندہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گے اور یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے.

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خزانہ، نجکاری،سیاحت خوراک اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی دونوں سربراہان مملکت میں اتفاق ہوا ہے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا نے مہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی، ان کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ملائیشیا آئے ہیں جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا ایک جیسے حالات سے گزررہے ہیں.

ڈاکٹرمہاتیر محمد نے کہا کہ عمران خان پہلے غیرملکی رہنما ہیں جن کا میں خیرمقدم کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر محمد اور مجھے عوام نے کرپشن کے خلاف ووٹ دیا، مہاتیر محمد کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ملائیشیا آئے ہیں. وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملائیشیا نے مہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی، اقتصادی ترقی کے لیے مہاتیرمحمد کے تجربات سے استفادہ کریں گے‘ سیاحتی مراکزکے قیام کے لیے ملائیشیا تعاون کرے گا، پاکستان میں سیاحت اوردیگرشعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے.

اس سے قبل ملائیشیا میں عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا. وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزے کے جزوی خاتمے کے معاہدے پردستخط ہوں گے. وزیراعظم عمران خان ملائیشین اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی رزاق داﺅد اور دیگر بھی ہیں.

وزیراعظم آفس ملائیشیا میں نائب وزیرڈاکٹرمحمد فرید بن رفیق نے عمران خان کا استقبال کیا، ان کے ساتھ ملائیشین نائب وزیر خارجہ اور پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا بھی موجود تھے. وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دی ہے، دورے کے دوران دونوں ملکوں میں تجارت، ماہرین کے تبادلوں اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوگی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات