
پاکستان کے سکیورٹی ادارے زندہ باد ، پولیس اور رینجرز اہلکار چینی قونصلیٹ میں داخل
پولیس اور رینجرز نے کلئیرنس آپریشن شروع کر دیا، آرمی اور ایف سی کے دستے بھی پہنچ گئے
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 23 نومبر 2018
10:33

(جاری ہے)
پولیس اور رینجرز نے چینی قونصل خانے کے اندر کلئیرنس آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت قونصل خانے کے تمام کمروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
قبل ازیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آور ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 سے 4 تھی ، دو دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے جبکہ باقی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ خود کُش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو چینی قونصل خانے طلب کر لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور رینجرز چینی قونصل خانے کے اندر داخل ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کی آوازیں فی الوقت سنائی نہیں دے رہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔چینی قونصل خانے کے قریب دہشتگردوں نے سکیورٹی گارڈز پر حملہ کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری کو چینی قونصل خانے طلب کر لیا گیا ۔پولیس کی جائے وقوعہ آمد پر دہشتگردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، دہشتگردوں کی قونصل خانے کے اندر موجودگی پر پولیس نے مزید بھاری نفری اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا جبکہ ریسکیو حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ قونصل خانے کی عمارت سے دھواں اُٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔ قونصل خانے کے اندر سے دو دستی بم بھی پھینکے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد چینی سفارتخانے کو جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چینی قونصل خانے کے پاس سے ایک مشکوک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جس کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشتگرد اسی گاڑی میں سوار ہو کر آئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد علاقہ سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں البتہ دھماکوں کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں دہشتگرد چینی قونصل خانے کے اندر موجود ہیں۔ ایک دہشتگرد قونصل خانے کے اندر، دوسرا قونصل خانے کے مین گیٹ پر جبکہ تیسرا دہشتگرد پولیس پر فائرنگ کر رہا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور قونصلیٹ کے آس پاس کے علاقہ کو پولیس نے سیل کر دیا ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ میر محمد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے ایڈشنل آئی جی کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ پولیس کی مزید نفری کو چینی قونصل خانے بھجوایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈشنل آئی جی سے کہا کہ مجھے پل پل کی خبر دیتے رہیں ، انہوں نے ایڈشنل آئی جی کو یہ بھی ہدایت کی کہ آپ خود بھی جا کر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں اور مجھے وقتاً فوقتاً صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں۔چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کے بعد ملک بھر میں موجود قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.