رضامحمدخاص خیلی کی گرفتاری کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

پیر 3 دسمبر 2018 18:33

ٹنڈومحمدخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ٹنڈومحمدخان کے ورکرز پی پی پی یوتھ ونگ کے سابق ضلعی عہدیدار رضامحمدخاصخیلی اور جمن ملاح کی گرفتاری کے خلاف تیسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اللہ بخش چوہان ،وحید بروہی ،طارق سومرو سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ رضامحمدخاصخیلی جاں نثار بلاول ہیان کے پیدل مارچ میں نمایاں رہنے کے سبب بلاول بھٹو زرداری نے رضا محمدخاصخیلی سے خصوصی ملاقات بھی کی تھی،ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرادری نے تنظیم کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ناانصافیوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے پر مقامی پولیس ان سے نالاں تھی۔