Live Updates

شقوں کا بہانہ بنا کر دوبارہ ون یونٹ کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں.آصف زرداری

مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے. سابق صدر کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 4 دسمبر 2018 13:03

شقوں کا بہانہ بنا کر دوبارہ ون یونٹ کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں.آصف ..
ٹنڈواللہ یار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 04 دسمبر۔2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ ملک نہیں سنبھال سکتے‘ ون یونٹ کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی، شقوں کا بہانہ بنا کر دوبارہ ون یونٹ کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے ٹنڈواللہ یارمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ہماری ہمت آزمائیں، ہم ان کے ظلم آزمائیں گے،جے آئی ٹی نے میلوں کو سیل کر رکھا ہے، ہماری اور ان کی سوچ میں فرق ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ نقصان ہو گا تو برداشت کرنا پڑے گا، افسوس ہے کہ نقصان غریب کا ہو رہا ہے، مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے.

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ ہم تو خود دہشت گردی کا شکار ہیں مگر ہم پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر جو دہشت گردی پھیلا رہا ہے ٹرمپ اس پر کیا کہیں گے؟انہوں نے مزید کہا کہ خطرے کی صورت میں موجودہ حکومت کو اسے لانے والے سپورٹ کریں گے ہم کیوں کریں؟.

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ مجھے گورنر ہاﺅس کی دیوار توڑنے کے سوا حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آتی، حکومت کا فرض لوگوں کا چولہا جلانا ہے نہ کہ دکانیں گرا کر انہیں ٹینٹ میں بیٹھنے کا کہا جائے. آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پہلے حکومت کو کوئی متبادل انتظام کرنا چاہیے تھا، اگر میرے وزراءاور ہماری ٹیم صحیح نہ ہوتی تو سندھ میں سب سے زیادہ سیٹیں کیسے لیتے؟.

آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت چلانا کٹھ پتلیوں سے کام نہیں . آصف علی زرداری نے عمران خان کو غیر سنجیدہ وزیرِاعظم کہتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہا. آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے ملک چل بھی نہیں سکتا، کیونکہ ان کے پاس سیاسی سوچ نہیں ہے جبکہ یہ لوگ اس معاملے میں نا سمجھ بھی ہیں. سابق صدر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کی بڑی کوشش ہے کہ وہ کسی طریقے سے سسٹم توڑدیں.

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کوئی خطرہ ہوا تو وہی ان کی مدد کریں گے جو ان کو اقتدار میں لے کر آئے ہیں. جب صحافی ایک صحافی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا. انہوں نے کہاکہ ان کے دورِ حکومت کو ہی آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا گیا، تاہم کچھ لوگ 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں.

حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس میں چاہے کچھ بھی بنادیا جائے لیکن اس کی حفاظت کے لیے بھی دیواروں کی ضرورت تو پڑے گی. جعلی اکاﺅنٹس کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدرِ مملکت نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تفتیش کے لیے طلب نہیں کیا. انہوں نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی نے انہیں اور فریال تالپور کو سوالات و جوابات کے لیے طلب کیا تھا. آصف علی زرداری نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف بہت سازشیں ہوئیں، ہم میں جیل جانے کا صبر اور برداشت ہے، کیا عمران خان جیل جاسکتے ہیں؟.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات