Live Updates

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی وزارت خطرے میں پڑگئی

وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کیلئے شیخ رشید کو آفر،وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں، وہ لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں،میں نے”ان“ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:30

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی وزارت خطرے میں پڑگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کی وزارت خطرے میں پڑ گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کیلئے شیخ رشید کو آفر کردی۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے آفر کی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں،میں نے ”ان “ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کل وزیراعظم عمران خان سے 4ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دن رات کام کر سکوں۔شیخ رشید نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں۔میں نے ”ان “ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم نے اگر مجھے وزارت کی تبدیلی کا کہا تومیراردعمل ”لویو، تھنک یو ویری مچ“ ہوگا۔

انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔ ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔ شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے ٹریک پردو مال گاڑیاں شروع کررہے ہیں۔ان دونوں مال گاڑیوں میں کنٹینرز لانے کی سہولت موجود ہوگی۔

31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹرینوں میں ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں۔ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایل ون کا 31دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہےکہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کےعوامی فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایس پی آر پاکستان کا ادارہ ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اچھا کام کررہے ہیں۔ میرا انتخابی حلقہ جی ایچ کیو 10 کوراورفضائیہ ہیڈ کوارٹر ہے۔ اگر حساس اداروں کے نمائندے پورے ووٹ دیں تو تاحیات پارلیمنٹیرین رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ فوج چاہتی ہے ملکی معیشت مضبوط ہو۔ فوج پاکستان کی معیشت کومضبوط اورسرحدوں کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دورحکومت میں ڈان لیکس کا معاملہ تھا۔ نوازشریف نے خود اجمل قصاب کا ایڈریس دیا، کہ جاؤ اورجا کر انٹرویو کرو۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات