Live Updates

فواد چودھری کا شیخ رشید کیلئے بخوشی وزارت چھوڑنے کا اعلان

جب تک وزیرہوں اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا،کسی بھی ذمہ دار شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں،بطور ایم این اے حکومت کی خدمت کیلئے تیار ہوں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:43

فواد چودھری کا شیخ رشید کیلئے بخوشی وزارت چھوڑنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے شیخ رشید کیلئے بخوشی وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وزیرہوں اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا،بطور ایم این اے حکومت کی خدمت کیلئے تیار ہوں،ذمہ دار شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کیلئے اپنی وزارت چھوڑنے پر خوشی ہوگی۔

جب تک وزیرہوں اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔وزیراعظم بہتر سمجھتے ہیں کہ کون کیا بہتر کرسکتا ہے۔ ذمہ دار شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے حکومت کی خدمت کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کل وزیراعظم عمران خان سے 4ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دن رات کام کر سکوں۔شیخ رشید نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں۔میں نے ”ان “ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم نے اگر مجھے وزارت کی تبدیلی کا کہا تومیراردعمل ”لویو، تھنک یو ویری مچ“ ہوگا۔

انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔ ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔ شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے ٹریک پردو مال گاڑیاں شروع کررہے ہیں۔ان دونوں مال گاڑیوں میں کنٹینرز لانے کی سہولت موجود ہوگی۔

31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹرینوں میں ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں۔ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایل ون کا 31دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہےکہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کےعوامی فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایس پی آر پاکستان کا ادارہ ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اچھا کام کررہے ہیں۔ میرا انتخابی حلقہ جی ایچ کیو 10 کوراورفضائیہ ہیڈ کوارٹر ہے۔ اگر حساس اداروں کے نمائندے پورے ووٹ دیں تو تاحیات پارلیمنٹیرین رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ فوج چاہتی ہے ملکی معیشت مضبوط ہو۔ فوج پاکستان کی معیشت کومضبوط اورسرحدوں کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دورحکومت میں ڈان لیکس کا معاملہ تھا۔ نوازشریف نے خود اجمل قصاب کا ایڈریس دیا، کہ جاؤ اورجا کر انٹرویو کرو۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات