بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کاچہرہ عیاں کرنے کاکہاتو نوٹسز بھیج دئیے گئے ‘ پیپلز پارٹی پنجاب
علیمہ خان پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے ،حکومت اپنے لئے خود گڑھے کھود رہی ہے ‘ قمر زمان کائرہ کی پریس کانفرنس
ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:24
(جاری ہے)
میڈیا پر مالی دبائو آ گیاہے جس کے باعث تنخواہوں میں کمی اور ڈائون سائزنگ کی جارہی ہے ۔
حکومت پیمرا کو ختم کرنے کی باتیں کرتی ہے لیکن اب تک گا گے گی ہی کررہی ہے،مطالبہ ہے کہ حکومت میڈیا ورکرز کو بے روزگارکرنے کا سلسلہ روکے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف تحقیقات ہورہی ہے لیکن ہم نے رعایت مانگی ہے اور نہ مانگیں گے ،بیرون اور اندرون ملک اربوں روپے خرچ کرکے تحقیقات سے بھی کچھ ثبوت حاصل نہیں ہوا،ایف آئی اے کے ڈی جی کے سگے بھائی نے پیپلزپارٹی کے خلاف انتخاب لڑا ،ہم کہتے ہیں ایف آئی اے تحقیقات سے سوال اٹھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان جلسے سے وزیر اعظم کاچہرہ عیاں کرنے کاکہاتو پہلا اور اب دوسرا نوٹس بھیج دیاہے ،ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر پر بھی الزام لگے جو جھوٹ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کا کیس نیب کو دیاجارہاہے اور نہ اس پر کوئی جے آئی ٹی بنی ،ایف بی آر اور ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کو گول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پہلے علیمہ خان کی کل رقم اور ذرائع بتائے جائیں ،عمران نوازشریف اور سب سے منی ٹریل مانگتے تھے اب ہم مانگ رہے ہیں تو وہ دے نہیں رہے،محمد طاہر عالم کے ذریعہ منی ٹریل کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے روزگار اور گھر چھینے ہیں،پاکستان کا کسان سراپااحتجاج ہے جو ریڑھ کی ہڈی ہے ،کسان گنے کی فصل کاٹ کر گندم لگاناچاہتاہے ،حکومت گنے کی ملوں کو نہیں چلوا سکی جس کی مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں انہیں چلایاجائے۔ انہوںنے کہا کہ سٹاک مارکیٹ مندی سے پیسہ پچیس سے تیس فیصد سستا ہو چکاہے ،ریلوے کے کرائے تیزی سے بڑھائے جارہے ،ڈالر اور تیل کے بہانے ریل کرائے بڑھائے جارہے ہیں اگر سارابوجھ عوام پر ڈالناہے تو حکومت کوئی بھی چلالے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومتی ترجمان مقرر کرتے ہوئے واحد اہلیت اپوزیشن کو گالی دینے والا ہو۔چیئرمین نیب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، نیب ان کے خلاف بھی کیسزکھولے اورعدالتوں میں فائل کروائے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدرمملکت کاکہناہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے سب کو اکٹھاہونے کی ضرورت ہے تو یہی بات ہم کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔عمران خان کاخارجہ پالیسی پر لہجہ اور اعتراف لفظوں کی کمزوری ہے،شاہ محمود کا کرتارپورپر لہجہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کرائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کا نیب قوانین پر تبصرہ ہے کہ اس کے قوانین ایسے ہی رہنے چاہئیںابھی تو شہبازشریف گرفتار ہیں کہاں سزا بھگتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو گرانا نہیں چاہتے لیکن حکومت خود یہ راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔نئے انتخابات ہونے یا صدر کا چوکنا رہنے کی بات کے پیچھے حکومت کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس تھر جارہے ہیں انہیں جانا چاہیے ،وہاں بچوں کی اموات کم کرنے کیلئے سہولیات دیں پنجاب میں بھی بچے مرتے ہیں لیکن بات نہیں ہوتی ۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو رورل سطح پر دورے کریں گے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ آف شور پیسہ چوری کرنے کیلئے بنائی جاتی ہے ،علیمہ خان کی بات ہوئی تو کوئی توجہ نہیں ہے،علیم خان سے علیمہ خان تک کے کیسز چل رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.