ہمارے تمام وزرا نے پوری تندہی اور جان فشانی سے پہلے سو دن میں اپنی عوام کی خدمت کی ہے‘فیاض الحسن چوہان
بلاول بچہ ہے اور من کا کچا ہے مگر کرپشن کی گاجریں اس نے بھی کھائی ہوں گی اس لیے نیب نے نوٹس بھیجا ہے‘صوبائی وزیر اطلاعات
پیر 10 دسمبر 2018 23:30
(جاری ہے)
وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے مخالفین کا خیال تھا کہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا اور آئی ایم ایف کی الٹی سیدھی فرمائشیں ماننی پڑیں گی۔
مگر عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اپنے ملک اور قوم کے کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ ان کا یہ کارنامہ بھی دراصل میرے نزدیک ان کا ورلڈ کپ جیت لینے جیسا یا شوکت خانم ہسپتال بنالینے جیسا یا پھر نمل یونیورسٹی بنا لینے جیسا ہے۔ بلاول بھٹو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے اور من کا کچا ہے مگر ایک بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کے والد آصف علی زرداری صاحب ہیں۔ اگر انہیں نیب نے نوٹس بھیجا ہے تو کوئی وجہ ہی ہو گی۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ منظر عام پر آنے والے بیشتر جعلی بنک اکائونٹس کا تعلق خاص طور پر سندھ کے اندرکہیں نہ کہیں آصف زرداری صاحب سے ملتا ہے۔ میں ایسے ہی نہیں کہتا کہ چھیما نائی، مودا قصائی، شیدا حلوائی، پپو نانبائی اورفریال تالپور صاحبہ کے ڈرائیور نما کتنے ہی ایسے کیس ہیں جو آصف زرداری صاحب کی طرف ہی اشارہ کرتے ہیں۔ اب جو اتنے طویل عرصے سے ان کی حکومت ہے تو اداروں نے کوئی تحقیقات تو کی ہوں گی جن کی وجہ سے بلاول بھٹو کو بلایا گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے متعلق سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے نواز شریف صاحب نے بیان دیا تھا کہ میرے دور حکومت میں میری مر ضی کے بنا ڈالر اپنی جگہ سے ہلتا نہیں تھا مگر شائد وہ بھول گئے ہیں کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پہلے سو دن میں ڈالر کی قیمت دس روپے بڑھ گئی تھی یعنی ثابت ہوا کہ ان کے حکم سے یہ اضافہ ہوا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کا ذمہ دار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے حمزہ شہباز کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے سات دن سے حمزہ شہباز کو کہہ رہا ہوں کہ آجا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں---۔ جناب آپ کا کام صرف لوٹ مار کرنا نہیں ہے یا پھر اسمبلی سے لے کر احتساب عدالت کے باہر غنڈہ گردی کرنا نہیں ہے، آپ کا کام ہے کہ اسمبلی میں آئیں اور وزارتوں سے متعلق جب سوال جواب ہوں تو اس کاروائی کا حصہ بننا مگر وہ بطور اپوزیشن لیڈر تمام سہولتیں تو لے رہے ہیں مگر اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔ حمزہ شہباز اسمبلی تشریف لانے کے بجائے اپنی جماعت کی الیکشن مہم چلا رہے ہیںمیں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ حمزہ شہباز بطور اپوازیشن لیڈر کسی طور کسی طرح کی الیکش مہم کا حصہ نہیں بن سکتے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ان کے پاس اسمبلی آنے کا وقت تو نہیں ہے مگر ہر طرح کی غیر آئینی اور غیر قانونی ذمہ داریاں وہ بخیر و خوبی سر انجام دیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.