چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار( آج) تھر کا دورہ کریںگے

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج(بدھ)تھر کا دورہ کریںگے۔7دسمبر کو اسلام آباد میں تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ وہ 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کرینگے اس کے بعد اس معاملے کو سننا بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

رواں سال جون میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔