مقبوضہ کشمیر ،پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاںبحق

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ میںبارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاںبحق ہو گیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب کرشنا گھاٹی کے علاقے پریتم پورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج پی آر او ڈیفنس لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کرشنا گھاٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاںبحق ہوگیا ہے ۔