پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے سینئر رہنما ایم پرویز کھٹانہ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنمائوں کی شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 دسمبر 2018 17:30

پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے سینئر رہنما ایم پرویز کھٹانہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں عوامی ورکرز پارٹی کے بانی قائد فانوس گوجر (مرحوم )کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما پرویز گورسی،محمد جہانگیر بدر ،محمد جمیل چوہدری،معروف قانون دان چوہدری افتخار چوہان ایڈووکیٹ اور محمد وقار شفیع نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پرویز کھٹانہ کا کہنا تھا کہ فانوس گوجر (مرحوم )پاکستان اور گوجر قوم کا اہم سرمایہ تھے جنہوں نے ہمیشہ کسان، مزدور اور غریب طبقہ کے حقوق کی بات کی فانوس گوجر ایک دلیر سیاستدان ہونے کے ساتھ نڈر صحافی بھی تھے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے گھر والوں کو اور چاہنے والوں صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین