دلت مخالف بی جے پی مجھے دلت ہونے پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے، گگن بھگت

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:56

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق دلت رکن اسمبلی گگن بھگت نے کہاہے کہ پارٹی قیادت دلت مخالف ہے اور انہیں دلت ہونے پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گگن بھگت نے جموں میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ پانچ بھارتی ریاستوں میں حال ہی میں منعقد ہونیوالے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کی بڑی وجہ اس کے دلت مخالف نظریات ہیں۔

گگن بھگت نے 3دسمبر کو پارٹی سے انحراف کرتے ہوئے نام نہاد کشمیر اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا جس کے بعد انہیں اسی دن پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔ گگن بھگت نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں دلت ہونے پر پارٹی کی طرف سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا جو کہ سو فیصد دلت مخالف نظریات رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بھی انہوںنے سچ سامنے لانے کی کوشش کی تو انہیں پارٹی مخالف قراردیا گیا۔