
پی ٹی آئی کی حکومت کاہر آنے والادن قوم کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ‘امیر العظیم
حکومت بجلی وگیس کی مستقل فراہمی کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائے‘امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 17:13
(جاری ہے)
پاکستان تیل، گیس، کوئلہ اور معدنیاتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، اس کے باوجودتحریک انصاف کی نئی حکومت اب تک ملکی مشکلات پر قابو پانے میں ناکام دکھا ئی دے رہی ہے۔
ہوناتویہ چاہئے تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے گزشتہ دور حکومت کی نسبت موجودہ دورمیں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملتا۔بجلی،گیس کی قیمتوں اورمہنگائی میں کمی ہوتی لیکن عوامی توقعات کے مطابق ایسانہیں ہوسکا۔ابھی موجودہ حکمرانوں کے چار ماہ ہی گزرے ہیں اورعوام کاجینا دوبھر ہوگیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی وسائل سے بھر پور انداز میں استفادہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔ وزیر اعظم کی طرف سے ایم ڈیز سوئی سدرن اور نادرن کے خلاف کارروائی اوربورڈ آف ڈائریکٹرزکوتبدیل کرنے کا حکم محض عوامی دبائو کے اثر کوزائل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جاناچاہئے۔ملک میں تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کررہی۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی بدستور قلت کے باعث ایل پی جی کی قیمتوںمیں 27روپے فی کلو تک کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر حکمران عوام کو خوشیاں نہیں دے سکتے تو ان کو دکھ دینے کا اختیار بھی نہیں ہے۔ جب سے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے قوم کے لیے ہر آنے والادن مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔ حکمرانوں کی حکمت عملی اوروژن کہیںنظر نہیںآرہا۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے ڈنگ ٹپائوانداز میں ملک چلایاجارہاہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ موجودہ بجلی وگیس بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام اور کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔ مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت کوبجلی وگیس کی مستقل فراہمی کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ
-
ہم ’’نان کسٹم پیڈ وزیراعلٰی‘‘ کا تسلط مسترد کرتے ہیں، اختیار ولی خان
-
ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ،تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.