جنوبی وزیرستان ، بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک بچہ جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:10

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقہ مشتہ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی بچے کو ضلعی انتظامیہ نے پشاور روانہ کردیا ۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقہ مشتہ جوکہ تحصیل لدھا کے بلڈنگ سے مغرب کی جانب تقریبا 15کلومیٹر کے فاصلہ پربتایا جاتا ہے ۔

دو کمسن بچے جن کے نام اور عمر فاروق محسود عمر 14سال اور محمد افضل محسود عمر بارہ سال بتائے جاتے ہیں۔مکانات کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران فاروق کا پاؤں باردودی سرنگ سے ٹکرا گیا ۔جس کیوجہ سے بارودی سرنگ زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔دھماکہ سے فاروق محسود عمر پندرہ سال موقع پر جاں بحق جبکہ محمد افضل محسود عمر بارہ سال شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی محمد افضل کو نہایت تشویشناک حالت میں لدھا سے محکمہ صحت کے ایمبولینس میں روانہ کردیا گیا۔ٹانک میں محکمہ صحت کے ایمبولینس کے ڈرائیور نے زخمی کو پشاور لے جانے سے انکار کردیا ۔زخمی بچہ ایک گھنٹہ تک تڑپتا رہا اور ایمبولینس ڈرائیور رسول خان کو بچہ پر رحم نہیں آیا۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سکیورٹی انچارج ظفر محسود کو ایمبولینس کے ڈرائیور رسول خان ولد غلام رسول کی زخمی بچہ کو پشاور لے جانے سے انکار کا جب پتہ چلا تووہ فوری طور پر ایمبولینس کے ڈرائیور کے پاس پہنچے اور ڈرائیور کو منانے کی کوشش کی ۔

مگر ایمبولینس ڈرائیور رسول خان بضد تھا اور انھوں نے زخمی کو پشاور لے جانے سے صاف ا نکار کردیا ۔جس پر ضلعی انتظامیہ کے سکیورٹی انچارج ظفرمحسود نے ڈرائیور کو انتظامیہ کے حوالات میں بند کردیا اور ایمبولینس کے لئے دوسرا سرکاری ڈرائیور تیار کرکے زخمی کو پشاور روانہ کردیاگیا ۔قبائلی عمائدین نور نواز خان ،شیرین خان اور دیگر نے ایجنسی سرجن جنوبی وزیرستان رحیم نواز کی غفلت اور لاپرواہی پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہایجنسی سرجن رحیم نواز مکمل طور پر ناکام ہے ۔

تمام ادویات فروخت کررہا ہے۔اور خود پشاور میں بیٹھ کر ڈیوٹی نہیں کررہے ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایجنسی سرجن جنوبی وزیرستان کے پوسٹ پر لوکل ڈاکٹر تعینات کیا جائے ۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ ہم گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایجنسی سرجن جنوبی وزیرستان رحیم نواز کو فوری طور پر جنوبی وزیرستان سے تبدیل کرکے اس کی جگہ لوکل ڈاکٹر کو جنوبی وزیرستان کا ایجنسی سرجن تعینات کریں۔