Live Updates

چکسواری ،سابق وزیر اعظم چوہدری مجید کے دست راست چوہدری راسب پہلوا ن ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:08

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کی وکٹیں ہر جگہ گرنا شروع ہوگئیں۔یہاں تک کہ پیپلز پارٹی کے سابق صدر اور وزیر اعظم کے حلقہ چکسواری میں بھی تیزی سے وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔ سابق وزیر اعظم چوہدری مجید کے دست راست چوہدری راسب پہلوان اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔اس بات کا اعلان انھوں نے یہاں چکسواری میں یونین کونسل خانہ آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب لوگ جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے کیونکہ یہ پارٹی اب لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کے ہتھے چڑھ چکی ہے اور اب لوگ عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن سے نجات چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی کشمیر میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے اب پورے آزاد کشمیر کا دورہء شروع کردیا ہے اور پارٹی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اب شامل ہونے والے رہنماء اور کارکن پی ٹی آئی کشمیر کی تنظیم نو اور دیگر معاملات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ جنہوں نے اسوقت ٹرین کو مس کر دیا انکے پاس پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں آئے گا۔

اس موقع پر جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور، میزبان راسب پہلوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شمولیت اختیار کرنے والون کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ جو جذبہ لے کر پی ٹی آئی کشمیر میں آئے ہیں انکی عزت نفس کا خٰال رکھا جائے اور اور انہیں پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا۔ *
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات