مقبوضہ کشمیر ، جموںوکشمیر محاذ آزادی کا صوفی محمد اکبر کو خراج عقیدت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر محاذ آزادی نے ممتازآزادی پسند رہنما اور تنظیم کے بانی رکن صوفی محمد اکبر کو انکی وفات کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محاذ آزادی نے مرحوم رہنما کی برسی کے سلسلے میں سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ، شبیر احمد ڈار، جاوید احمد میر ، مختار احمد صوفی ، مصعب احمد اور دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر مقررین نے صوفی محمد اکبر کو شاندار خراج ادا کرتے ہوئے انہیں ایک دانشور،مفکر اور حریت پسند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اس عزیم سپوت نے اقتدار کی سیاست کے بجائے عزیمت کا راستہ اپنایا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر ی صوفی محمد اکبر اور لاکھوں شہداء کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔

تقریب کے شرکا نے اس موقع پر متفقہ طور پر ایک قرار داد بھی پاس کی جس میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی ۔آخر میں محاذ آزادی کے صدر محمد اقبال میرنے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ صوفی محمد اکبر کے مشن کو پوری آب و تاب کیساتھ آگے بڑھائیں۔