شاہد خاقان کا وزیرپٹرولیم کو ایل این جی معاہدے پرمناظرےکا چیلنج
ایل این جی معاہدے پر ذمہ داری لیتا ہوں، پاکستان نے دنیا میں سب سے سستی ترین ایل این جی خریدی، الیکشن کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 18 دسمبر 2018 19:54
(جاری ہے)
نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک بیان بازی سے کام لے رہی ہے۔پہلی حکومت ہے جو گوفتاریوں کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب کو معلوم ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ نیب جو کام کررہا ہے اس سے جمہوریت کمزور ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلوں کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔ نیب کا قانون ہمارے آئین سے متصادم ہے۔ یہ کالاقانون ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کرآشیانہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ نیب ابھی تک ان پر کچھ ثابت نہیں کرسکی۔صرف بدنام کیا جاتا ہے کہ یہ کرپٹ ہیں ، کھا گئے ہیں لیکن کچھ ثابت نہیں کیا جاتا۔خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی این آر او نہیں ہوتا۔حکومت سے کس نے این آر او مانگا اس کا نام توبتائیں ؟ سیاستدانوں کا احتساب عوام کے سامنے ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی معاہدے پر ذمہ داری لیتا ہوں ، وزیرپٹرولیم کو ایل این جی پرمناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔پاکستان واحد ملک ہے جس نے دنیا میں سستی ترین ایل این جی خریدی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.