گرفتارکشمیری حریت رہنما یاسین ملک پارٹی کارکنوں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 19 دسمبر 2018 14:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو اپنے آٹھ پارٹی کارکنوں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک کو پیر کو سرینگرمیں بھارتی فوج کے بادامی باغ ہیڈکوارٹرکی طرف مارچ کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرکے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ ہم منگل کو ان کی ضمانت کرانے کے لیے گئے لیکن وہ وہاں نہیں تھے اور انہیں کسی نامعلوم جگہ پرمنتقل کیا گیا تھا۔