قائداعظم نے انتھک محنت کے ذریعے جمہوری جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا،راجہ فاروق حیدر
اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن )ڈٹ کر کھڑی ہے ،محمد نواز شریف پہلے سے زیادہ قوت سے واپس آئیں گے،جیلیں ،قیدیں اور زنجیریں عوام اور نواز شریف کو ایک دوسرے سے دور نہیں کر سکتیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر
منگل 25 دسمبر 2018 16:37
(جاری ہے)
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور معمار پاکستان محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر وزرا چوہدری محمد عزیزفاروق طاہر افتخارگیلانی ڈاکٹر مصطفی بشیر کرنل وقارنورعبدالخالق وصی ملک ذولفقابھی موجود تھے جبک مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر دونوں عظیم رہنماوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔وزیراعظم نے کہا جیلیں سیاسی رہنماوں کا زیور ہوتی ہیں ہم نہ پہلے ڈرے نہ اب جھکیں گے عوام کے حق حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا حضرت قائداعظم نے فرمایا تھا پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی اس عظیم۔قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا معمار پاکستان محمد نواز شریف نے بانی پاکستان کے قول کو سچ کر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ،آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا میں نے تو وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران صاف الفاظ میں کہہ دیا تھا بطور وزیراعظم آپ کا احترام ہے پر میرے قائد اور لیڈر محمد نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا جس طرح حضرت قائداعظم نے فرمایا تھا مومن کبھی مشکلات میں گھبرایا نہیں کرتا آپ نے بھی گھبرانا نہیں ہے یہ جعلی سزائیں نہ پہلے نواز شریف کا کچھ بگاڑ سکی تھیں نہ اب بگاڑ سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم برصغیر کی تاریخ کے منفرد سیاستدان تھے پوری ریاست جموں کشمیر کے لوگ قائداعظم کے ساتھ کیے گئے عہد پرآج تک کاربند ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قائداعظم نے شیخ عبداللہ کو کہا تھا کہ کانگرس کا اعتبارنہ کرنا وہ دھوکہ دیگی،واقعات نے ثابت کیا کہ ان کی بات سچ نکلی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام قائداعظم کے پاکستان میں شامل ہونے کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے پاکستان بنایا۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے قائداعظم کے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا۔وزیراعظم نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ مشکل وقت میں اپنی قیادت کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی کشمیری عوام اورآزادکشمیر کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر کارکنوں نے جیوے نواز شریف اور جیوے فاروق حیدر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.